86

شادی کی پیشکش پربھارتی لڑکی کوہمایوں سعیدکاجواب


اداکارہمایوں سعید نے شادی کی خواہشمند بھارتی لڑکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے بھیجے گئے رشتے پراپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پی وی کری ایشنز کے نام سے ٹوئٹرہینڈل رکھنے والی لڑکی نے گزشتہ روز ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئےمختلف ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا ” کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں ؟ ”۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے ہمایوں سعید کو یہ بھی بتایا کہ ” میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے بےانتہا پیار کرتی ہوں، آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن میرا یقین کریں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ”۔

ٹویٹ کے چند گھنٹوں بعد ہمایوں سعید نےاس منفرد رشتے کے جواب میں لکھا ” مجھے پیار کرنے کا شکریہ، لیکن شادی کیلئے آپکو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے انشاء اللہ ”

جس پر لڑکی نےغالبا خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات سے مغلوب ہوکرغمزدہ ایموجیز کے ساتھ لکھا ” میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں رورہی ہوں۔ آپ نے مجھے جواب دیا”۔

جولائی 1971 میں پیدا ہونے والے ہمایوں سعید کی عمر 49 سال ہے، اس طرح سے لڑکی اپنی بتائی ہوئی عمر کے مطابق 25 سال کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی اداکار سے محبت کا یہ اظہار صرف ٹویٹ تک محدود نہیں بلکہ ٹوئٹر ہینڈل پراپنے تعارف میں بھی لڑکی نے 3 شخصیات کو اپنی جان قراردیا ہے جن میں سے ایک ہمایوں سعید ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں