23

شاہد آفریدی پی ایس ایل سے باہر ہونے پر دلبرداشتہ

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی کمر میں ہونے والی انجری نے جہاں ان کے مداحوں کو افسردہ کیا وہیں لالا خود بھی کافی دلبرداشتہ دکھائی دیے۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رنج کا اظہار ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے کیا۔

انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی ٹریننگ کرنے کے دوران کمر کے نچلے حصے میں تکلیف محسوس ہوئی، ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لالا نے لکھا کہ میں میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ اور محنت کررہا تھا لیکن اس انجری نے میرے دل کو توڑ دیا ہے

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے جون میں ہونے والے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں