41

شاہد خاقان نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے عید کے بعد پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی پیپلز پارٹی سے ناراضگی ذاتی نہیں اصول توڑنے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو بجٹ اجلاس میں اپوزیشن سے نہیں اپنے اندر سے خطرہ ہے، قومی اسمبلی سے اپوزیشن 160 نشستیں خالی کر دیتی تو اس کا اثر ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جانے سے اب نشستیں خالی کرنے سے وہ اثر نہیں ہوگا جو ہم چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں