111

شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں ، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کا رقبہ ہمارے شمالی علاقوں کا آدھا ہے ، ہمارے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سڑکوں کی تعمیر کابہت فائدہ ہے ، درہ آدم خیل سڑک کے منصوبے سے جنوبی اضلاع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ،خوشحال معاشرہ ہی سڑکیں اور عمارتیں بناتا ہے . بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو ان علاقوں کی خوبصورتی کا نہیں پتہ ،ہمارے حکمران گرمیاں لندن کے محلوں میں گزارتے ہیں ،سردیوں میں لوگ یہاں اسکیئنگ کیلئے آئیں گے ، سوئٹزر لینڈ کا سیاحت کا ریونیو 80ارب ڈالرز ہے ،ہماری ایکسپورٹ بیس سے پچیس ارب ڈالر زکی ہے ۔سیاحت سے علاقہ کے لوگوں اور پاکستان کو فائدہ ہوگا ،معاشرہ خوشحال ہوتا ہے تو فنڈز بڑھتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں فیس ماسک پہننے سے کورونا کا پھیلا روکا جا سکتاہے ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ وزیر اعظم کا ویژن ہے ، موٹر وے سے سیاحوں کو سوات تک آسان رسائی ہو گی ، چترال ، شندور شاہرہ سے علاقے میں ساحت کو فروغ ملے ۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمزور طبقے کے لئے احساس پرگرام شروع کیا ، ہماری حکومت کا مقصد قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے ،دو نہیں ایک پاکستان بنانا ہے ،طاقتوروں پر وہ لوگ ہاتھ نہیں ڈالتے جن کے ذاتی مفادات ہوں ، عمران خان حکومت میں ذاتی کارخانے بنانے نہیں آئے ، ماضی میں کبھی چینی مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تھی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں