174

شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دو دہشت گردوں ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد اسپین وام میں فعال تھے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کو میر علی میں ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کا علم ہوا تھا، جس پر جیسے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

اس سے قبل یعنی 2 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیرستان خاص طور پر اس کے شمالی حصے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جس میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس دوران کئی جوانوں نے مملکت خداداد کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں نائک نزاکت حسین نے شہید ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں