118

شوگر اسکینڈل: نیب نے پنجاب کے ایک اور وزیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد: شوگر اسیکنڈل میں حکومتی شخصیات کی طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے شوگر اسکینڈل میں پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو طلب کرلیا ہے اور انہیں 4 مئی کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی اور اس سلسلے میں انہیں 2018 تا 2019 شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ محسن لغاری سے شوگر ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینےکا کارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ ہفتہ کین کمشنر اور چیف سیکرٹری آفس کا دورہ کرکے ریکارڈ حاصل کیا ہے جب کہ ‎پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

‎واضح رہےکہ ‎سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ اور میاں اسلم کوبھی نیب نےطلب کررکھا ہے اور ان تینوں شخصیات کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

نیب شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں