59

شہبازشریف کی ضمانت کا معاملہ، ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے واضح بیان جاری کر دیا

ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور ہائیکورٹ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ شہبازشریف کی ضمانت ہو چکی ہے ، ججوں کے دستخط ہونے کے بعد شہبازشریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا ، لہذا میڈیا قیاس آرائیوں سے پرہیز کرتے ہوئے احتیاط سے کام لے ۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں