90

شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کیس کی سماعت21اپریل تک ملتوی

احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کیس پرسماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جج احتساب عدالت  امجدنذیرچودھری نے کی۔نجی بینک کی آپریشنل منیجرنے طلب کیا گیا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت شہباز شریف نے فاضل جج سے مکالمہ کیا کہ ’ سنا ہے آپ کا تبالہ ہو رہا ہے‘ جس پر احتساب عدالت کے جج امجد چوہدری نے جواب دیا کہ ’ یہ پارٹ آف لائف ہے‘۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں