32

صادق اور امین وہ ہوتا ہے جو بیرون ملک کمپنیاں نہ چلائے, شاہد خاقان عباسی

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں غبن سامنے آیا، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے عدالتی فیصلوں میں صادق اور امین کے لقب بانٹے، صدر، وزیراعظم اور وزراء بیرون ملک کمپنیاں چلا رہے ہیں، 7 سال میں ایک بینک اسٹیٹمنٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نےمری میں ہونیوالی اموات کے حوالے سے کہا کہ  سانحہ مری کی ذمے داری لینے کے لئے  کوئی تیار نہیں، سیاحوں کی گاڑیوں کو چیک کر لیا جاتا تو یہ اموات نہ ہوتیں۔

  • سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صادق اور امین وہ ہوتا ہے جو بیرون ملک کمپنیاں نہ چلائے، سینیٹ، قومی اسمبلی میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز موجود ہیں، حکومت بتانے سے قاصر ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا وعدے کیے، ان کو صادق اور امین کے لقب بانٹے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں