107

صحافیوں کے تحفظ کا بل وفاقی کابینہ سے منظور، قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

 وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری گزشتہ روز دے دی تھی جس کے بعد اب بل کو منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بل کے اہم نکات میں ہر صحافی اور میڈیا ورکر کو آرٹیکل 9میں دی گئی سکیورٹی کا حق حاصل ہے ،صحافی کو متنازعہ علاقوں میں کام کا حق ہے ، صحافی کو کوئی ٹارگٹ یا ہراساں نہیں کر سکتا۔

بل کے مطابق صحافی سے اس کا ذرائع نہیں پوچھا جا سکتا ،حکومت صحافی کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرے گی، صحافیوں کیلئے جرنلسٹ ویلفیئر سکیم شروع کی جائے گی ،ہر میڈیا مالک صحافیوں کیلئے تحریری صحافتی پالیسی اور پروٹیکشن دے گا۔

بل کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا، کمیشن میں پی ایف یو جے ، نیشنل پریس کلب ،و زارت اطلاعات اور انسانی حقوق کے نمائندے شامل ہوں گے ، کمیشن کسی حادثے کی صورت میں انکوائری کرے گا، کمیشن اپنی رپورٹ اور سزا تجویز کرکے حکومت کو دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں