77

صوبہ بھرمیں 60سال عمرسے زائد افرادکی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے,ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے بھرمیں کوروناوائرس کے مثبت کیسزمیں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلوں پرمکمل عملدرآمدکروایاجائے گا،صوبہ بھرمیں 60سال عمرسے زائد افرادکی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے،آج سے 65سال عمرسے زائد افرادکوبغیرپن کوڈ ویکسین لگانے کا اعلان کرتے ہیں،96ہزارافرادکوکوروناویکسین لگاچکے ہیں،پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرز پر وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ”ٹی بی کی تشخیص اور تدارک میں میڈیاکا کردار“کے عنوان سے آگاہی سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت ایک لاکھ  53 ہزار نو ستر رجسٹرڈ مریضوں کو تشخیص اور علاج کی مفت سہولت دی جارہی ہے اور پنجاب بھرمیں رواں ہفتہ ٹی بی بیماری سے متعلق آگاہی مہم چلائی جارہی ہے،2020ءمیں پانچ لاکھ افرادکی سکریننگ کے بعد  ایک لاکھ  53 ہزار نو ستر افرادمیں ٹی بی کی تشخیص ہوئی،سکریننگ کے دوران دس ہزار 817بچوں میں بھی ٹی بی کی تشخیص ہوئی ہے، پاکستان دنیامیں سب سے زیارہ ٹی بی بیماری کے شکار 30ممالک میں پانچویں نمبرپرہے، حکومت پنجاب ہر سال وبائی بیماریوں کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے111ارب روپے کی خطیررقم خرچ کرتی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ 28مارچ کومزید 10لاکھ سائنوفارم کوروناویکسین آجائیگی،15اپریل تک کونسائینواورسائنوفارم کی60لاکھ ویکسین آئے گی،حکومت پنجاب نے کوروناویکسین کیلئے150ملین ڈالرزکی خطیررقم مختص کررکھی ہے،کوویکس معاہدہ کےمطابق پاکستان کو تقریباساڑھےچار کروڑافرادکیلئےویکسین فراہم کرے گا، حکومت اپنے وسائل سے اڑھائی کروڑکوروناویکسین منگوائے گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں قوت مدافعت زیادہ ہونے کی وجہ سے کوروناکی علامات کم ظاہرہوتی ہیں،امریکہ میں ابھی تک60سال عمرسے زائد29فیصدافرادکوکوروناویکسین لگائی گئی ہے،برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں 60سال عمرسے زائد 50فیصدافرادکوکوروناویکسین لگائی جاچکی ہے۔لاہوریوں کی آسانی کیلئے چارنئے ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے جارہے ہیںمعذوریا بسترپر رہنے والے60سال عمرسے زائدافرادکی ان کے گھروں میں ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کررہے ہیں،60سال عمرسے زائدافراد کی گھروں میں ایمبولینسزکے ذریعے ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹرپرویکسین کی فراہمی معطل نہیں کی گئی،پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹرپرکوروناویکسین ختم ہونے کی تمام من گھڑت افواہوں کی تردیدکرتے ہیں،فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکوبھی ایکسپوسنٹرپرویکسین لگائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں