78

علی ظفرکی زندگی پرمبنی ڈاکیومینٹری ریلیز

 رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر نے حکومت کی جانب سے صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی ملنے کے بعد اپنی اپنی فنی زندگی پرمبنی ڈاکیومینٹری  ریلیز کی جس کا نام “ایک سفر” رکھا گیا ہے۔

گلوکار علی ظفرنے یہ ڈاکو مینٹری ریلیز کرتے ہوئے اپنے مداحوں اورپرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا، ان کی ریلیز کردہ ڈاکومینٹری”بی کمنگ علی ظفر-دی جرنی” (یعنی علی ظفربننےکے سفر پر ایک نظر) میں ان کے شوبز انڈسٹری میں آمد سے لے کراب تک کے مختلف لمحات  کو شامل کرکے دکھایا گیا ہے۔

جس کا مقصد  مداحوں کے سامنے وہ سفر رکھنا تھا جس پر چل کر علی ظفر آج اس مقام تک پہنچا کہ حکومت نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔

اس ڈاکیومینٹر ی کوریلیز کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نوجوان نسل کیلئے ایسا کام کرنا چاہتا ہوں  جو اصلاح سے بھرپور ہو۔

علی ظفر نے گلوکاری سے اپنا کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے مختلف میوزک ویڈیو ز میں بطور ایکٹر بھی کام کیا تھا ، ابرار الحق کے مشہور گانے”پریتو میرے نال ویاہ کرلے” میں علی ظفر کی ایک جھلک سامنے آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود گلوکارہ کا آغاز کیا اور ان کے گیت”چھنو کی آنکھ ” نے انہیں مشہورکردیا جس کے بعد آج تک انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں  گلوکاری اور اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں