120

علی ظفر کی جانب سے میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعو ے کی سماعت

گلوکار کے وکیل عورت مارچ میں استعمال ہونے والے پلے کارڈز عدالت لے آئے 

عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران میشاشفیع کی گواہ لیناغنی کے بیان پر وکلاءکی جرح جاری ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اظةر رانجھا کیس کی سماعت کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کیلئے فنڈز کہاں سے آتے ہیں ، لیناغنی نے جواب دیا کہ عوام سے چندہ لیاجاتا ہے ، باہر سے نہیں ، وکیل علی ظفر نے پوچھا کہ کیا اس کا کوئی آڈٹ بھی ہوتا ہے یا نہیں ، لینا غنی نے جواب دیا کہ نہیںاس کاکوئی آڈٹ نہیں ہوتا ہے ۔

علی ظفر کے وکیل نے عورت مارچ میں استعمال ہونے والے پلے کارڈزعدالت میں پیش کر دیئے ، وکیل نے پوچھا کہ مارچ میں جو پلے کارڈزلائے جاتے ہیں کیاآپ ان کی اجازت دیتی ہیں ، لیناغنی نے جواب دیا کہ ہماری کمیٹی صرف مارچ منعقد کرواتی ہے ، پلے کارڈز لوگ خود لاتے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں