52

عمران اشرف نے رکشہ ڈرائیور سے متاثر ہوکر اسے ‘بادشاہ‘ قرار دیدیا

بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پشاور کے رکشہ ڈرائیور عرب شاہ نے مفت پِک اینڈ ڈراپ سروس کا آغاز کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکار عمران اشرف نے بھی سراہا۔

طالبات کیلئے اٹھائے جانے والے اس اقدام پر عمران اشرف نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ‘بادشاہ ملکاؤں کی مدد کرتے ہوئے’۔

شیئر کردہ پوسٹ کی تصویر میں واضح کیا گیا ہے کہ عرب شاہ روزانہ 100 سے زائد طالبات کو مفت اسکول تک پِک اینڈ ڈراپ  فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں