79

عمران خان جن منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں وہ درحقیقت مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کیے گئے منصوبے ہیں,احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان جن منصوبوں کا فیتہ کاٹ رہے ہیں وہ درحقیقت مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کیے گئے منصوبے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جس مالاکنڈ یونیورسٹی کا آج عمران خان نے افتتاح کیا ہے یہ منصوبہ مسلم لیگ ن نے 2015 میں شروع کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اسی طرح سیالکوٹ میں ن لیگ کےدور میں شرو ع کی گئی یونیورسٹی پرکریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی تھی جو چوری پکڑی گئی تھی، آج بھی مالاکنڈ یونیورسٹی کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے، عمران خان صاحب اپنے منصوبوں سے متعلق قوم کو بتائیں ۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ PMLN کی حکومت نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا منصوبہ 2015 میں 922ملین روپے کی لاگت سے منظور کیا جس پر مئی 2018 تک 575 ملین روپے خرچ ہو چکے تھے اور 347 ملین 2018-19 PSDP میں مختص کئے گئے تھے تاکہ یہ منصوبہ اس سال مکمل ہو جائے مگر فنڈز روک لئے گئے اور دو سال کی تاخیر سے اب مکمل ہوا ہے-واضح رہے کہ احسن اقبال اس سے قبل بھی تحریک انصاف دور میں مکمل ہونیوالے کئی منصوبوں کا کریڈٹ اپنی حکومت کو دے چکے ہیں، کچھ روز قبل مکمل ہونیوالے 1500 سے زائد فلیٹس اور گھر کا کریڈٹ بھی احسن اقبال نے نوازشریف کو دیدیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں