49

عمران خان مائنس ہونگے تو پاکستان کئی مسائل سے باہر آجائے گا: سعید غنی

وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ابھی مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ شروع ہی کیا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ جب تک یہ لانگ مارچ اسلام آباد تک پہنچے گا تو نہ جانے کیا کیا ہوگا، عمران خان مائنس ہونگے تو پاکستان کئی مسائل سے باہر آجائے گا۔

وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، پیپلز پارٹی کے ضلع شرقی کے رہنما ذوالفقار قائم خانی کے ہمراہ ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سعید غنی نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والے دیکھ لیں کہ ڈی ایم سیز اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں صرف ضلع شرقی میں اپنے وسائل سے 80 کروڑ روپے کے رواں مالی سال میں ترقیاتی کام سر انجام دے گا، مہنگائ نے عوام کا لیونگ اسٹینڈرڈ گرا دیا ہے اب متوسط طبقہ بھی غربت کی لکیر پر پہنچ گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر عوام پر مہنگائ کا جو بم بار بار گرایا جارہا ہے پیپلز پارٹی اس کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے لانگ مارچ کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ عوام کو سکون کا سانس لینے دو، جب پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا اثر ہر شے پر پڑتا ہے۔ سندھ حکومت مہنگائ کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن جب تک مذکورہ مصنوعات جن کو کنٹرول کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے کنٹرول نہیں ہونگی مہنگائ کنٹرول ہر ایک کیلئے مشکل ہوگا۔

یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کا خیال رکھنے کیلئے مذکورہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ غیر معیاری کام پر متعلقہ ٹھیکے دار ودیگر کے خلاف کاروائ عمل میں لائ جانی چاہیئے۔

قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ای سی ایچ ایس، جونیجو ٹائون،  مسل آباد سمیت دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے وہاں کے دورے کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں ڈی ایم سی ایسٹ اپنے وسائل سے 80 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے جو رواں مالی سال میں مکمل کرلئے جائیں  گے۔ مجموعی طور پر دیگر ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ تقریبا ایک ارب کے منصوبے ضلع شرقی میں سر انجام دئیے جائیں گے، ان کاموں کی مدد سے ضلع شرقی کے علاقہ مکین مستفید ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں