103

عمران خان نے پوری قوم کیساتھ فراڈ کیا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے ، عمران خان نے قوم سے فراڈ کیا ، ہر ضرورت کی چیز کئی گنا مہنگی کر دی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت نے پہلے 90 روز میں  کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، اب حالات یہ ہیں کہ  پیسے دیکر سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ عہدے حاصل کئے جا رہے ہیں ، قوم سے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے وعدے ہوئے مگر آج بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں چھ گناہ سے زائد بڑھ چکی ہیں ،کہتے تھے پچاس لاکھ نوکریاں ،ایک کروڑ گھر دیں گے ۔ اسد عمر نے پٹرول 46 روپے فی لیٹر کرنے کا کہا ، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ بغیر سیاسی استحکام کے دنیا کا کوئی ملک مستحکم نہیں ہو سکا، الیکشن 2023 میں حکمران گھروں سے باہر نکلنے کے قابل نہیں ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں