96

عمران خان ہماری بات مان لیتے تو آج معیشت تباہ نہ ہوتی ،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف ڈیل میں غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں ،عمران خان ہماری بات مان لیتے تو آج معیشت تباہ نہ ہوتی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگیں ،مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں ،وزیر اعظم کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا کر خود نہیں بچ سکتے ،عمران خان کے پاس حکمرانوں والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے آئی ایم ایف سے معاہدے سے گریز کا دفاع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں