30

عمیر جسوال کا اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار

معروف گلوکار عمیر جسوال نے اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر گلوکار عمیر جسوال نے اپنی ٹی وی اسکرین کی تصویر شیئر کی  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خبروں میں اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کی خبر نشر کی جارہی ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آخر کار‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شوبز کی متعدد شخصیات بھی سوشل میڈیا سمیت مظاہروں میں سراپا احتجاج ہیں۔

حال ہی میں ا رمینہ رانا، دنانیر مبین اور اداکار فواد خان سمیت پاکستان کی کئی معروف شخصیات نے فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں