86

عوام کی طاقت سے عوام کو سہولت دے کر رہیں گے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین معیشت کے ذمہ داروں نے شروع دن سے معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں، اپوزیشن جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے لیکن ہم عوام کی طاقت سے عوام کو سہولت دے کر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا اب عوام تک ثمرات پہنچانے کا وقت آگیا ہے جبکہ آج زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔موڈیز نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4.64 فیصد لگایا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پچھلے 4 سالوں کی سب سے بلند ترین 47،125 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہے جبکہ پاکستان کی پچھلے 10 ماہ کی برآمدات 21 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اب عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی شرمناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں