99

عورت کو ذاتی طور پر بھی اہمیت دی جانی چاہیے، میرا سیٹھی

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی میرا سیٹھی نے معاشرے میں عورتوں کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عورت کو ذاتی طور پر بھی اہمیت دی جانی چاہیے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں میرا سیٹھی نے معاشرے میں عورت کی اہمیت اور جگہ کے حوالے سے بات کی ہے۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ خواتین کو کسی کی ماں اور بہن کہنے کے بجائے انہیں ذاتی طور پر بھی اہمیت دی جانی چاہیے، وہ یقیناً کسی نہ کسی کی ماں اور بہن ہوتی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ان کی اپنی ذاتی اہمیت بھی ہے۔

اسکے علاوہ انہوں نے  اپنے اور دیگر ساتھی خواتین کے لباس پر ہونے والی تنقید پر بات کی اور کہا کہ اب ’مردانگی‘ کی تشریح اتنی مختصر ہو چکی ہے کہ ان کی ’غیرت‘ اور مردانگی عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ ’مردانگی‘ کی تشریح کو بڑا کرنے سمیت اپنی سوچ کو بھی بڑھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں