99

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید جمعرات کو منائی جائےگی۔

امریکا اور یورپ میں کیلینڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں