86

فردوس عاشق نے ٹرین حادثے سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر بیان تنقید  کی زد میں آگیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تنقید کے بعد ٹوئٹ کرکے وضاحت کی کہ رواں برس خوفناک ٹرین حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے اور  گزشتہ 15 ماہ میں یہ پہلا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے پر ان کے بیان کو توڑ مروڑکرپیش کیاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے پر دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال پہلا حادثہ ہے، قوم کو یاد ہے جب ہر دوسرے دن یہی ریل ٹریک کسی حادثے کا شکار ہوتا تھا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں