85

فیصل آباد میں سینیٹری ورکرز 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

فیصل آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکر2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

 سینیٹری ورکرز کو تنخواہ ملے 2 ماہ گزرگئے ہیں اور ان کے لیےگھرکاچولہاجلانا مشکل ہوگیا ہے۔

عدم ادائیگی کے سبب ملازمین میں سےکسی کے گھر کی بجلی کٹ گئی توکوئی دکانداروں کےقرض کے بوجھ تلے دب گیا ہے۔

تنخواہ نہ ملنے پر ساڑھے 3 ہزار ملازمین سراپہ احتجاج ہیں اور ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں کام بندکرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں