117

فیصل آباد: دربار سے لاپتا 3 سالہ بچی کی لاش نہر سے برآمد

فیصل آباد میں دربار سے لاپتا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش گوجرہ میں نہر سے مل گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 30 ج ب کا رہائشی ذوالفقار اپنے بچوں کو لے کر گزشتہ روز دربار پر گیا تھا جہاں وہ اپنی 3 سالہ بیٹی کشف کو موٹرسائیکل کے قریب چھوڑ کر نیاز کے چاول لینے گیا تو بچی غائب تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کے اغوا کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ ساندل بار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بچی کی تلاش جاری تھی کہ اس کی لاش گوجرہ کے علاقے میں نہر سے مل گئی۔ 

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں