40

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی صفرہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی۔

واضح رہےکہ حکومت نے یکم مارچ کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 10روپےکم کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں