109

قومی ایئرلائن نے نجف اشرف کیلئے باقاعدہ پرواز کا آغاز کردیا

قومی ایئرلائن نے عراق کے شہر نجف اشرف کیلئے باقاعدہ پرواز کا آغاز کردیا، پہلی شیڈول پرواز 91 مسافروں لیکر نجف پہنچ گئی


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن  کی پرواز پی کے 219 کراچی سے نجف پہنچ گئی ہے، پرواز کے پرواز کے ساتھ پاکستان میں تعینات عراقی سفیر جناب حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے ہیں۔

کراچی ائیر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب منعقد ہوئی جس میں سی سی او پی آئی اے، وفاقی سفیر، جید علماء اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا، جس کے بعد پرواز نجف کےلیے روانہ ہوئی اور دوران پرواز مسافر نوحہ سراں رہے۔

نجف اشرف کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر نجف، پاکستانی سفیر، عراقی

سول ایوایشن کے سربراہ اور مذہبی رہنماوں نے استقبال کیا۔

پاکستانی وفد اسی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے گا، پاکستانی وفد نے استقبالیہ کے بعد مسجد کوفہ کا دورہ کیا اور روضہ حضرت علیؑ کی زیارت کی۔

س موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ عراق پاکستانی مسلمانوں کیلئے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کیلئے مقدس ہے۔

ورنر نجف نے کہا کہ کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارات سے مستفید ہو سکیں، پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں