139

قومی ایئر لائنز نے جہاز کے کپتان اور فلائٹ آفیسرز کو روزے رکھنے سے منع کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے جہاز کے کپتان اور فلائٹ آفیسرز کو رمضان کے روزے رکھنے سے منع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

نیشنل کیریئر کی جانب سے جاری کردہ سیفٹی الرٹ میں کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کو روزے رکھنے سے منع کیا گیا۔چیف آف فلائٹ آپریشن کیپٹن ارشد خان نے جاری کردی نوٹیفکیشن میں کہا کہ کیبن کریو ممبرز کو روزے کی حالت میں جہاز اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر انہیں روزہ رکھنا ہے تو انہیں ایڈمنسٹریشن کو پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔ بوئنگ 777، ایئر بس 320 اور اے ٹی آر طیاروں کے کپتان اور فرست آفیسرز کو سختی سے احکامات پر عملدرآمد کا پابند کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ روزے کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، لیکن روزے کی حالت میں جہاز اڑانا صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں