24

قومی ٹیم کے سابق کوچ مرحوم باب وولمر کی چودھویں برسی

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے سابق کوچ مرحوم باب وولمر کی چودھویں برسی پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ لی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ دل کو چھو لینے والا پیغام بھی شیئر کیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب باب وولمر ہماری کوچنگ کر رہے تھے، ہم اُس وقت ایک ٹیم کے لیے کوچ کے کردار کو سمجھے تھے، وولمر تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتے تھے، جو ہر میچ کے بعد ہمیشہ کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے تھے پھر چاہے ہماری جیت ہو یا ہار، ہم اچھا کھیلیں یا بُرا۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ باب کو بہت یاد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ باب وولمر ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں تاریخ کی بدترین شکست کے اگلے دن اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ انہوں نے 18 مارچ 2007 کو 58 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں