94

قوم اب آٹے کے بحران کے لیے تیار رہے، شیری رحمان

 شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم اب آٹے کے بحران کے لیے تیار رہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کی ، جس میں انہوں نے کہاکہ گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کے لئے تیار رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے، اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا۔

 شیری رحمان نے کہاکہ اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی،کیا آٹے کے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے؟

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر نے کہاکہ ‏فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدے،حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔

 شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ حکومت بحران بنا کر مافیا کے لئے مواقعے پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں