71

قوم جان چکی ہے بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے: حسان خاور

حسان خاور کا کہنا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، مریم نواز اور شہباز شریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ مافیا کے سرغنہ شہباز شریف نے ش لیگ کو شرمناک حد تک رسوا کیا ہے، چچا پاؤں پکڑتا ہے او ربھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے، مریم نواز آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکی، اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہونا ان کے سیاہ ماضی کا حصہ ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ کی تباہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ ہے، آر پار کے دعوے کرنے والی مریم نواز کی اپنی سیاست آر پار ہوچکی ہے، ن لیگ اور ش لیگ کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں