44

لاک ڈاﺅن شہریوں کے تحفظ کے لئے ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

 وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن شہریوں کے تحفظ کے لئے ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم بھی  جاری کیا۔ 

اس موقع پر وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ لاک ڈاﺅن کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا ہے،کرونا کی صورتحال 24گھنٹے مانیٹر کی جا رہی ہے۔شہر میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے کوڑا کرکٹ کو جلد اٹھانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں