82

لاہور امام مسجد کے قتل میں بیوی ملوث

تفصیلات کے مطابق 28 جنوری کو لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر میں قتل ہونے والے امام مسجد کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، پولیس کے مطابق امام مسجد کے قتل میں خود اس کی بیوی ملوث تھی جس سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل 28 جنوری کی رات لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر میں نامعلوم افراد امام مسجد آصف سے ملنے آئے تھے ، جنہاں نے تیز دھار آلے سے امام مسجد کو قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی تھی، جہاں لاش کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی تھی جو کوارٹر سے ملحقہ مسجد میں امام تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امام مسجد کی اہلیہ نادیہ کو امام مسجد آصف کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، امام مسجد کی اہلیہ نادیہ کے امام مسجد کے قتل میں ملوث ہونے کا بیان گرفتار ملزم نے دیا ہے، جس کے ملزمہ نادیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں