31

لاہور: علامہ اقبال ائیرپورٹ پرحدنگاہ 50 میٹر سے بھی کم ، پروازوں کا شیڈول متاثر

لاہور شہر میں شدید دھند کا راج، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر حدنگاہ 50میٹرسے بھی کم رہ گئی جس کے باعث  پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 342 جبکہ لاہور سےکراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور  ای آر 525 بھی منسوخ کردی گئی۔ 

اس کے علاوہ شدید دھند کے باعث  لاہور سے کراچی جانےوالی ایک اور پرواز  پی کے307 بھی منسوخ کی گئی ہےجبکہ لاہور سے دبئی جانےوالی پرواز پی کے235 تاخیرکا شکار ہے۔

ائیرپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ مسافر اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ائیر پورٹ آئے۔

 لاہور ہی نہیں قصور شہر اور گردونواح میں بھی شدید دھند ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں