43

لاہور چوہنگ میں خاتون نےگھریلو جھگڑے پرشوہر کو چھری مارکر ہلاک کردیا

لاہورکے علاقے چوہنگ میں خاتون نےگھریلو جھگڑے پرشوہر کو چھری مارکر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ رضیہ کا اپنے شوہر علی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج صبح دونوں میں پھر جھگڑاہوا تو ملزمہ نے چھری اٹھا کر شوہر پر حملہ کردیا، چھری علی کے سینے پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

 پولیس نے رضیہ کو گرفتار کرکےمقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں