163

لاہور کے جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

 جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں مریضوں سے فیس بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم عطا ظفر ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو لوٹتا تھا۔انتظامیہ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزم عطا ظفر نارووال کا رہائشی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے کوٹ لکھپت پولیس کو درخواست دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں