85

مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خاں کو صوبے کے امور پربریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے اورآئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہاکہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی اگاہ کیا۔

اس مو قع پروزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے میں بھی بریف کیا گیا اور مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں عوامی ریلیف پرفوکس ہے ،صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات

 وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئےارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں