85

مریم نواز کا پیپلزپارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، شازیہ مری

اسلام آباد پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے لہجے سے تکلیف ہوئی ان کا پیپلزپارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوسلیکٹڈ کہنے والے اگر سیاست پڑھیں تو انہیں پتا چلے کہ بے نظیر بھٹو کو عدالت سے انصاف نہ ملنے پر انہوں نے جلاوطنی کاٹی،آصف علی زرداری نے بارہ سال جیل کے دوران پریشانیاں جھیلیں ہیں۔حکومت پرفارم نہیں کررہی، ہر شعبے میں فیل نظر آتی ہے، ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ اونچ نیچ اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں، ہمار احدف یہ نالائق حکومت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں