61

مریم نواز کی طبیعت ناساز، کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہوں نے چار روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیاہے جس کی رپورٹ کاانتظار کیا جارہا ہے۔

ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں