119

مسجد الحرام میں عید الفطر کی نمازپڑھنے کیلئے نمازیوں کو پرمٹ حاصل کرنا ہو گا لیکن وہ کہاں سے ملے گا؟ سعودی عرب سے بڑی خبر

عودی عرب میں آج رمضان المبارک کا آخری روزہے اور کل عیدالفطر منائی جائے ، جس حوالے سے سعودی حکومت نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں نماز عید کیلئے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ وزارت کا کہناتھا کہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے جاری کرائے جا سکتے ہیں ، پرمٹ لینے والے جمعرات کو فجر اور نماز عید مسجدالحرام میں ادا کر سکیں گے ۔

یاد رہے کہ وبائی مرض کے باعث سعودی عرب میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں