48

مسجد نبوی ﷺ میں نئے کارپٹ بچھا دئیے گئے

 رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہوتے ہی مسجد نبوی شریف میں نئے کارپٹ بچھا دئیے گئے۔ماہ مقدس میں روضہ رسول ﷺ پر زائرین کی آمد بڑھ جاتی ہے اس بار کورونا کے ایس و پیز کیساتھ عاشقان رسول ﷺ مسجد نبوی آسکیں گے،استقبال کیلئےانتظامیہ نے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق امسال کورونا کے باعث رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرے میں مسجد نبوی میں کارپٹ نہیں بچھائے گئے تھے ،رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبوی شریف کے صحن میں نئے کارپٹ بچھا گئے۔ کارپٹ بچھانے کے عمل میں مسجد نبوی شریف کے خدمت گاروں نے حصہ لیا۔ؕ

مسجد نبوی شریف میں بچھائے گئے سبز رنگ کے یہ کارپٹ مسجد کی خوبصورتی اورماحول کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں