93

مشکلات کے باوجوداصلاحات کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

پنجاب حکومت کی معا ون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجوداصلاحات اورقانون سازی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں، عوامی ایجنڈے سے متعلق قانون سازی کوترجیح دی جارہی ہے،پنجاب اسمبلی نے اب تک 75 بل پاس کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چیلنجز کے باوجودکرپشن کے خلاف جدوجہد جار ی رکھے ہوئے ہے،صدیوں پرانے قوانین کی پنجاب اسمبلی نے تجدید کی ہے،عوامی ایجنڈے کے حوالے سے قانون سازی کو فوقیت دی جارہی ہے،خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مروجہ قوانین میں ترامیم کی گئیں ہیں۔شاہی خاندان کے دور میں ایک انگلی کے اشارے پر قانون بنتے اور ختم ہو جاتے تھے،موجو د ہ حکومت میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک نیا شہر آباد ہونے جارہا ہے اس کا سہرا بھی پنجاب اسمبلی کے سر ہے،کورونا وائرس کے باعث صوبائی اسمبلی کے سیشن کم بلائے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی کا استحقاق جنہوں نے مجروح کیا ہے ہم اسے بحال کررہے ہیں،پنجاب شوگرفیکٹری کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کنیزیں روز یہاں کھڑی ہو کرغلط واویلا مچاتی ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کا م کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں