102

مصر میں جوڑے کی شادی کے 24 گھنٹے بعد لاشیں برآمد ہوئیں

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری جوڑے کی اپنی شادی کے 24 گھنٹے سے کم وقت میں دم گھٹے سے موت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دلہا اور 19 سالہ دلہن کمرے میں ہیٹر سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

جوڑے کے اہلخانہ کو اس سانحے کا پتا اس وقت چلا جب وہ اگلی صبح ان کے گھر پہنچے تھے۔

والدین نے کافی دیر تک دروازہ کھٹکھٹایا تو کسی نے جواب نہ یا جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے تو ان دونوں کو کمرے میں مردہ پایا۔

مزید پڑھیں: شادی کے آدھے گھنٹے بعد دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا

پولیس کے مطابق جوڑے کی موت پانی کے ہیٹر سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مصر کے جنوب کے ایک گاؤں میں 21 سالہ دلہن اسرا شابان شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھی، دلہن نے اسپتال میں دلہے کے ہاتھوں میں دم توڑا تھا۔

دلہن کی اچانک موت پر والد اور شادی میں شریک دیگر رشتے دار حیران رہ گئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد دلہن نے تھکن، پیٹ اور سینے میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔

دلہن نے اپنے گھر والوں سے کہا تھا کہ وہ اسے نہ چھوڑیں، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر دلہن نے آخری سانسیں لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں