11

مظفر آباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میر پور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے گزشتہ عام انتخابات میں ایل اے 3 میر پور سے پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد میں وہ آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے تھے جس کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین 2 حلقوں ایل اے 10 اور 12 سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے ایل اے 12 چھوڑ دی تھی۔

ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہے۔

ایل اے 12 کوٹلی

ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے ہیں، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں