107

معروف ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کرگئے

پاکستان فیشن انڈسٹری سے منسلک معروف سپر ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کرگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حسنین لہری کے والد کے انتقال کی خبر دی ۔

اسٹوری پر کیپشن درج تھا کہ حسنین لہری کے والد اب ہم میں نہیں رہے،اسٹوری میں میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے مداحوں کو نماز جنازہ کے وقت سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ حسنین لہری پاکستان فیشن انڈسٹری سے منسلک وہ واحد ماڈل ہیں جنہیں اب تک پاچ مرتبہ لکس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ، مقبول ماڈل حسنین لہری نے اپنا چوتھا لکس اسٹائل ایوارڈ (ایل ایس اے) اپنے چھوٹے مرحوم بھائی کے نام کیا تھا جوکہ 2019 میں دل کا دورا پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

علاوہ ازیں حسنین لہری نے فیشن ماڈلنگ میں کیریئر کا آغاز 2014میں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں