101

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشافات

معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حریم شا ہ کا کہنا تھا شیخ رشید مجھ سے کہتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اور انہوں نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی۔ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے۔ میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ ب±را روئیہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں