23

معروف گلوکار راحت فتح علی خانخفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا ہے

معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے ہیں جس نے گلوکار کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آر نے گلوکار پر 122 (5 اے) کے تحت دوبارہ 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔ قبل ازیں ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کیا تھا لیکن ایڈیشنل کمشنر نے دوبارہ آڈٹ کرتے ہوئے نیا ٹیکس عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات ٹیکس آفس کو بھجوائی تھیں جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی اور اگر راحت فتح علی ایک ماہ میں اپیل یا ٹیکس ادا نہیں کرتے تو ان کے تمام اکاونٹس منجمد کر دئیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر نے شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ کر نا شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو60لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس جاری کیا ہے۔ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15مارچ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں