52

معمولی تلخ کلامی کے باعث لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہو گئے

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود جہانگیر پارک کے علاقے میں گلی میں بیٹھنے پر معمولی تلخ کلامی کے باعث لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہو گئے۔

علی رضا گروپ نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے طاہر محمود مقصود اور شان نامی تین سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جن کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں

معاشرے کی عمارت  برداشت، اخلاقیات، رواداری  اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور  جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں