59

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار717 ہو گئی

پاکستان: کورونا سے متاثرہ افراد کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے لگی، 3500 کے قریب کیسزکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے لگی، مزید 61افراد جاں بحقنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3 ہزار 495 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ1634مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار717 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار810 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز 44 ہزار377ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 96 لاکھ48 ہزار242 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سنٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 592 مریض زیرِ علاج ہیں.

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ62ہزار 207 ہو چکی ہے، جبکہ اموات 4 ہزار469ہو گئی ہیں. پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک ایک لاکھ91 ہزار186 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ اموات 5 ہزار896ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 443 ہو چکی ہے، جبکہ اموات 2 ہزار 188ہو گئیں۔ بلوچستان میں 19 ہزار 269 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 49 ہزار476 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل531 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار264 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کُل 328 مریض وفات پا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں