109

ملک میں سونا مزید 850 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے اضافے کے بعد  1 لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کے دام 729 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہیں جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر 1777 ڈالر فی اونس ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں